دو ملا مرغی حرام - چار امام برحق
By
Irshad Mahmood – Director, Global Right Path
یہ امّت مسلمہ کا بنیادی اتحاد ہے کہ چار
امام برہق ہیں جبکہ اگر کسی دو جاہل ملّا سے کوئ مسلہ پوچھا جاۓ تو شاید مرغی
حرام ٹھرادیں - آج ہم بھی صحیح تم بھی صحیح اور ہم سب صحیح تو پھر
آخر صدیوں سے امّت مسلمہ پہ پہاڑ جیسا عزاب کیوں؟ اور امّت پھر بھی اسے عزاب
نہیں بلکہ آزمایش سمجھرہی ہے – یہ کیسے ممکن ہے اللہ کا وعدہ مومن کے لیے
اس دنیا میں بھی کامیابی اور اگلے جہاں میں بھی کامیابی مگر امّت کیوں
صدیوں سے ٹھوکر پر ٹھوکر کھارہی ہے ؟ آخر کیوں ؟ کہیں یہ عزاب فرقوں میں بٹنے کی وجہ سے تو نہیں ؟
جبتک امّت مسلمہ اپنے آپ کو صحیح سمجھتی رہے گی، وہ کبھی اس عزاب سے
چھٹکارہ نہیں پاسکتی ہے - جبتک امّت مسلمہ اللہ کی رسی یعنی قرآن کو مضبوطی
سے نہ پکڑیگی یعنی کہ جبتک قرآن سمجھ کر پڑھنا اور اس پر عمل کرنا نہیں
شروع کریگی اسوقت تک شاید ٹھوکر پہ ٹھوکر ہی کھاتی رہے گی - آج اگر کوئ
قرآن کا حوالہ دیکر بھی بتاۓ تو اس سے ہزاروں سوال کرنا شروع کردیتے ہیں
اور اگر کوئ قصہ کہانی بیان کرے تو خوب مزے لیکر سنتے ہیں - اب وقت آگیا ہے
اپنی سونچ قرآن کے مطابق بدلنے کا -
اے مومنوں – جب قرآن پڑھا جاے تو پوری
توجہ سے سنو اور خاموش رہو
تاکہ تم پر اللہ کی رحمت ہو – اور اپنے پروردگار کو یاد کیا کرو
– خبردار – کسی بھی وقت غافل نہ ہونا – سورۃ الاعراف
آیات 204-205
اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا سب سے بہتر
طریقہ
اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لے یہ بحد ضروری ہے کہ اللہ کے بتاے ہوے طریقے
کے مطابق عمل کریں –
تلاوت کا مطلب سمجھکر پڑھنا ہے
تلاوت کا مطلب سمجھکر پڑھنا ہے – اگر عربی سمجھہ نہیں آتی تو ترجمع
ضرور پڑھیں – جس طرح کچِہ اسکولوں میں بچوں کو اردو پڑھانے کے لے
خاص انتظام کیا جاتا ہے، اسی طرح عربی زبان پڑھانے کے لے سب مل کر
انتظامیہ سے درخواست کریں اور اللہ سے ضرار دعا کریں کہ بچوں کو عربی زبان
پڑھانے کا کوی مناسب انتضام ہو جاے – آمین –
حالانکہ تم تلاوت کرتے رہتے ہو اور اتنا بھی نہی سمجھتے – کیا
تم عقل سے کام نھیں لیتے – سورۃ البقرہ آیت 44
اللہ سے دعاً ہے کہ ہمیں قرآن سمجھکر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرماے – آمین –
ہم نے اس قرآن کو نصیحت حاصل کرنیں کے لے بہت آسان کردیا ہے تو ہے کوی
نصیحت حاصل کرنے والا – سورۃ القمر آیات 17،40،32،22
اپنے آپ
کو قرآن کے مطابق بدلیے اور
اوروں کو بھی یہ پیغام پہنچایۓ -
Read
Al-Quraan, the Miracle of Miracles and free from contradictions and
errors